ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس 

ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس 

  

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس جمعرات کو ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرزسندھ منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی پی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیزایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے،ٹریفک،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران  بالخصوص کراچی اور اندرون سندھ میں 14اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔مزید براں اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کی لہر، ٹارگٹ کلنگ اور سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لئے جامعہ حکمتِ عملی بھی مرتب کی گئی۔ترجمان  رینجرز سندھ کے مطابق اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعادہ کیا کہ کراچی اور اندرون سند ھ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے۔رینجرزنے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرزاہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101 پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -