حضرت لعل شہباز قلندر کا مزار 17اگست سے کھولنے کا اعلان 

حضرت لعل شہباز قلندر کا مزار 17اگست سے کھولنے کا اعلان 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال  نے کہا ہے کہ 17 اگست سے لعل شہباز قلندر کا مزار بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا۔حضرت عبداللہ شاہ غازی کیے عرس میں ایک لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی ہے۔اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد بھی کروایا۔جمعرات کو پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی اختتامی تقریب  میں صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔  عرس کے آخری روز بھی زائرین کی بڑی تعداد نے شاہ غازی بابا کے مزار پر حاضری دیکر اولیا کرام سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ  ہم اولیاء کرام سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں، کورونا کے بعد  تمام مذہبی سرگرمیاں پہلے جیسی ہوں گی۔ غازی بابا کے عرس میں 1 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل بھی کروایا، 17 اگست سے حضرت لعل شہباز قلندر کا مزار بھی ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جوہی میں سیلابی ریلے نے تباہی کی۔گاج ڈیم وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اب تک تعمیرنہیں ہورہا ہے۔بارشوں کے بعد سندھ کے دریاؤں کی صورتحال کنٹرول میں ہے، اندرون سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -