پاکستان بنایا تھا پاکستان  بچائیں گے،حافظ احمد علی 

پاکستان بنایا تھا پاکستان  بچائیں گے،حافظ احمد علی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے مرکزی سیکرٹریٹ جامع مسجد رحمانیہ کشمیر اسپورٹس کمپلیکس میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی کی زیرصدارت جشن آزادی کے عنوان سے ایک کنونشن منعقد ہوا  کنونشن میں جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکٹری حافظ احمدعلی نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہیکہ آزادی پاکستان کی تحریک میں ہمارے آباؤ اجداد اور علماء اکرام کا کردار ناقابل فراموش ہے، ان کی قربانی اور جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان کا معرض وجود میں آیا، اس ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے۔پاکستان کی تعمیر و ترقی قوم کی خوشحالی کی ضمانت ہے،اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے،پاکستانی قوم آج بھی ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے،دشمن کان کھول کے سن لے پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے 

مزید :

صفحہ آخر -