سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 10مریض جاں بحق 

  سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 10مریض جاں بحق 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں کوویڈ 19 کے مزید 10 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2307 ہوگئی اور 360 نئے کیسز سامنے آئے جب 10754 نمونوں کے ٹیسٹ کئے گئے  جس کے بعد مثبت کیسز کی بڑھ کر تعداد 125289 ہوگئی ہے۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 مریضوں کی اموات ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2307 ہوگئی جو شرح اموات 1.8 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب 10754 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 360 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ موجودہ تشخیصی شرح تین فیصد ہے۔ انھوں نے کہاکہ اب تک 863329 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں سے 14.5 فیصد یعنی 125289 کیسز کا پتہ چلا ہے، ان میں سے 95 فیصد مریض یعنی 118924 صحتیاب ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 952 بھی شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ کے مطابق  اس وقت4058 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3666 گھروں میں، 8 قرنطینہ مراکز میں اور 384 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 242 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے  ان میں 40 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 360 نئے کیسوں میں سے کراچی کے 185 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ان میں ضلع جنوبی 70، ضلع شرقی  52، ضلع کورنگی 21، ضلع وسطی 17، ضلع ملیر 14 اور ضلع غربی11 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدین میں 23، دادو اور گھوٹکی 12-12، شکارپور اور ٹھٹھہ میں 10-10، جامشورو، خیرپور، میرپورخاص اور سانگھڑ میں 8-8، لاڑکانہ، حیدرآباد اور عمرکوٹ 7-7، کشمور، نوشہروفیروز اور سجاول میں 3-3، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد 2-2اور ٹنڈو محمد خان ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -