انتخابی فہرستوں کی نظرثانی، بلدیاتی انتخابات، ووٹرز آگاہی مہم پر کام شروع

انتخابی فہرستوں کی نظرثانی، بلدیاتی انتخابات، ووٹرز آگاہی مہم پر کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عنقریب ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے تمام بقایا امور پرفوری طورپر کام شروع کردیا ہے جو کرونا وائرس  کی وبا کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے تھے،اس سلسلہ میں تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور نادرا کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام اضلاع میں  16 ستمبر  2020 کو  11 کروڑ 23 لاکھ سے زائد رائے دہندگان پر مشتمل تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان عنقریب ووٹرز آگاہی مہم شروع کررہا ہے، جس میں رائے دہندگان کو آگاہی دی جائے گی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے پہلے اپنے ووٹ کے درست اندراج کو  اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ  کے مطابق یقینی  بنائیں  اور انتخابات میں اپنا حق رائے دہی  ضرور استعمال کری۔
انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -