چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین نادراکی تقرری سے متعلق ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عثمان مبین کی تقرری کے عمل میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا معیار تبدیل کیا گیا۔ امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ میں عثمان مبین کا نمبر پانچواں تھا،پی ایچ ڈی کے نمبرز کم اور ایم ایس کے نمبرز زیادہ کرکے عثمان مبین کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا کے لیے عمرکی حد 55 سال تھی جب کہ عثمان مبین کی تعیناتی کے وقت عمر38 سال تھی، تجربہ اور اشتہار کے مطابق تمام شرائط کو مدنظر رکھ کرعثمان مبین کی تعیناتی ہوئی ہے۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -