ایوان صدر میں یوم آزاد کی مرکزی تقریب کا انعقاد

ایوان صدر میں یوم آزاد کی مرکزی تقریب کا انعقاد
ایوان صدر میں یوم آزاد کی مرکزی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس دوران صدر پاکستان عارف علوی نے پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام پاکستان کے بعد مملکت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، قوم نے آزمائشوں سے گزر کر بہت کچھ سیکھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کورونا کا حملہ ہوا، پوری دنیا لاک ڈاون کی طرف گئی۔ وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے فیصلہ کیا کہ مکمل لاک ڈاون نہیں کر سکتے، غریبوں کی فکر کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاون کیا۔
عارف علوی نے کہا کہ گزشتہ برس بھارت نے جارحیت کی لیکن پاکستان نے امن کا پیغام دیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں۔قبل ازیں ایوان صدر میں جشن آزادی کی تقریب کے آغاز میں سائرن بجایا گیا، صدر عارف علوی نے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات شبلی فراز سمیت وفاقی وزرائ اور معاونین خصوصی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -