صدر مملکت نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا ، مولانا طارق جمیل اور علی بابا کے ما لک ” جیک ما “ کو کونسا اعزاز دیا جائے گا ؟ بڑی خبر

صدر مملکت نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا ، مولانا طارق ...
صدر مملکت نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا ، مولانا طارق جمیل اور علی بابا کے ما لک ” جیک ما “ کو کونسا اعزاز دیا جائے گا ؟ بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایوان صدر میں آج صبح یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے پرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر سول ایوارڈز کا اعلان کر دیاہے ، 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت عطای کیا جائے گا ، 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 27 شخصیات کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا ۔

مرحوم صادقین، احمد فراز ، ڈاکٹر جمیل جالبی ، سابق پروڈیوسر پی ٹی وی سلطانہ صدیقی سمیت چھ شخصیات کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیاہے ، ویب سائٹ علی بابا کے مالک ”جیک ما “کو ہلال قائداعظم عطا کیا جائے گا ۔

ان کے علاوہ مولانا طارق جمیل کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کو نشان امتیازسے نوازا جائے گا ۔اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکار طلعت حسین ،فاروق قیصر ، نعیم بخاری اور کرکٹر عبدالقادر مرحوم کیلئے بھی ستارہ امیتازکا اعلان کر دیا گیاہے ۔ اداکار ہ سکینہ سموں اور اداکار نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا ۔

مزید :

قومی -