پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم آزادی کی تقریب، کیک کاٹا گیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کا 73 واں یوم آزادی محدود پیمانے پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں منایا گیا جس میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، چودھری افتخار کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے حاجی جمیل اسحق ، میاں منیر ہانس، راجہ محمد سرفراز، عرفان افسر اعوان، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری، محمد غوث قادری، خواجہ عبدالوحید پال اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار یوم آزادی کی یہ تقریب انتہائی محدود پیمانے پر کی گئی جس میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -