”متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور عرب ملک کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے کاامکان “تہلکہ خیز خبر آ گئی 

”متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور عرب ملک کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے ...
”متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور عرب ملک کے اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے کاامکان “تہلکہ خیز خبر آ گئی 

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے قیام کیلئے معاہد طے پا گیاہے جس کی ترکی اور ایران کی جانب سے مذمت کی گئی ہے تاہم اب امریکی صدر کے داماد ” جیرڈ کشنر “ دعویٰ کیاہے کہ یو اے ای کے بعد ایک اور عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کا امکان ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر وائٹ ہاو¿س جیرڈ کشنر نے پنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان برف پگھلی ہے، مزید ممالک ایسا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوی امکان ہے 3 ماہ میں ایک اور عرب ملک اسرائیل سے تعلقات قائم کر لے، یقین ہے دیگر ممالک بھی اسی قطار میں ہیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست سے تعلقات قائم کرنے والا اگلا ملک بحرین ہو گا۔

امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کا اس حوالے سے کہنا ہے حیران کن نہیں ہو گا، اگر اس معاملے پر صدر ٹرمپ کو نوبیل امن ایوارڈ دیا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ مزید عرب اور مسلم ممالک امارات کی پیروی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن جیتا تو ایران سے 30روز میں نئی ڈیل کر لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پایا۔معاہدے کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -