شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ملک کا نیا وزیراعظم مقررکردیا
پیانگ یانگ(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(شمالی کوریا) کے اعلی رہنما کم جونگ ان نے کم ٹوک ہن کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے ۔ یہ بات سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے جمعہ کے رپورٹ کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز کم جونگ ان کی زیر صدارت ہونیوالے حکمران ورکرز پارٹی کے ایک پولیٹبیورو اجلاس(مرکزی کمیٹی برائے پالیسی سازی کے اجلاس) میں ایک عوامی اعلامیہ جاری ہونے کے بعد کِم ٹوک ہن کو کِم جے ریونگ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔نئی تعیناتی سے قبل کم ٹوک ہن پارلیمانی بجٹ کمیٹی کے سربراہ تھے۔رپورٹ میں ردوبدل کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔