صدارتی نامزدگی، ٹرمپ کس مقام پر پیشکش قبول کرنے اور تقریر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ خبرآگئی
واشنگٹن(شِنہوا)امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاﺅس کے باغیچے میں ریپبلکن صدارتی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے ڈیموکریٹس کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
نیویارک پوسٹ نے خصوصی انٹرویو میں ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ میں شاید وائٹ ہاس میں اپنی تقریر کروں کیونکہ یہ ایک بہت اچھی جگہ ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں مجھے اچھا لگتا ہے اس سے ملک کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔صدر نے رواں ہفتے کے شروع میں وائٹ ہاس کے پنسلوانیا کے قومی فوجی پارک میں تبدیل ہونیوالے امریکی خانہ جنگی کے یادگار میدان جنگ گیٹس برگ میں اپنی تقریر کرنے کا خیال ظاہر کیا تھا
۔ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ بعد کی تاریخ میں گیٹس برگ کا دورہ کریں گے۔ٹرمپ نے جاری نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کو ایک سبب کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ممکنہ طور پر کسی ایک باغیچے پر ہی کرینگے۔ ہمارے پاس متعدد باغیچے موجود ہیں لہذا ہم اسے باہر بھی کر سکتے ہیں۔ٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس میں تقریر کرنے کے ارادے نے ڈیموکریٹس کی جانب سے شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔ جن کا کہنا تھا کہ صدر کےلئے ایسا کرنا غیر قانونی اور غیر اخلاقی بھی ہو گا۔