افغان حکومت نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا

افغان حکومت نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا
افغان حکومت نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا

  

کابل (آئی این پی)افغان حکومت نے طالبان کے 400 مخصوص قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا۔افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق حکومت نے 400 طالبان قیدیوں میں سے 80 کو جمعہ کے روز رہا کر دیا، طالبان قیدیوں کو کابل کے پل چرخی جیل سے رہا کیا گیا۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق طالبان قیدیوں کی رہائی سے افغانستان میں مکمل جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی آئے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 44 ایسے قیدی ہیں جو بڑے حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ 44 طالبان قیدیوں کی رہائی دنیا کے لیے خطرناک ہو گی۔خیال رہے کہ طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 400 مخصوص قیدیوں کی رہائی کی شرط رکھی تھی اور پھر چند روز قبل افغان لویہ جرگے نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -