بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر کاتنازعہ، یونان کو ترکی نے خبردار کردیا

بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر کاتنازعہ، یونان کو ترکی نے خبردار کردیا
بحیرہ روم میں گیس کے ذخائر کاتنازعہ، یونان کو ترکی نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(آئی این پی)ترکی کے صدر طیب ارودوان نے کہا ہے کہ اگر بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر تلاس کرنے والے اس کے بحیری بیڑے پر حملہ ہوا تو یونان کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ایسے وقت جب مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے یونان اور ترکی کے درمیان تعلقات تنا کا شکار ہیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یونان کو مزید کشیدگی بڑھانے پر خبردار کیا ہے۔

ترک صدر نے اپنی جماعت اے کے پی کے ارکان سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے یونان کو بتا دیا ہے کہ اگر تم نے ہمارے اروک ریز (سمندری جہاز)پر حملہ کیا تو آپ کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی۔