جشن آزادی‘ سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا

جشن آزادی‘ سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا
جشن آزادی‘ سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا

  

راولپنڈی (آئی این پی) جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرنے والے سیاحوں کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک لازمی طور پر پہنیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کو مال روڈ پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -