”بے شرموں کی طرح بکنی یا تیراکی کا مختصر لباس پہن کر ۔۔۔“انسٹا گرام پر صارف کی عائشہ عمر پر سخت تنقید ، اداکارہ بھی سیدھی ہو گئیں ، کھری کھری سنا ڈالیں 

”بے شرموں کی طرح بکنی یا تیراکی کا مختصر لباس پہن کر ۔۔۔“انسٹا گرام پر صارف ...
”بے شرموں کی طرح بکنی یا تیراکی کا مختصر لباس پہن کر ۔۔۔“انسٹا گرام پر صارف کی عائشہ عمر پر سخت تنقید ، اداکارہ بھی سیدھی ہو گئیں ، کھری کھری سنا ڈالیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پرمختصر لباس زیب تن کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور میدان میں آتے ہوئے سیدھی سیدھی سنا ڈالیں ۔

انسٹا گرام پر صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ”یہاں یہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ ایک مسلمان خاتون جو کہ بے شرموں کی طرح مختصر لباس(بکنی یا تیراکی کا سوٹ پہن کر) زیب تن کر کے چار ہزار لوگوں سے بھرے مجمعے کے درمیان میوزیکل کنسرٹ میں شریک ہوتی ہے وہ اب جنسی ہراسگی کیخلاف آواز بلند کر رہی ہے ، جو کہ سچ ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ، ہراسگی کے واقعے کے 15 سال بعد ہو ش آیا ہے ، کیا اس کا کوئی مطلب بنتا ہے ؟ کیا شرم کی بات ہے ۔“

صارف کی تنقید پر اداکارہ عائشہ عمر نے میدان سنبھالا اور صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”چونکہ آپ انسانی حقوق اور اخلاقیات سے تھوڑا سا لاعلم معلوم ہوتے ہیں ، اس لیے یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ ایک مسلمان خاتون ، غیر مسلم عورت یا آدمی جو کسی طاقتور کے ذریعہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے 15بعد سال بھی اپنے یا کسی اور کے تجربے کے بارے میں آواز اٹھا رہا ہے ،تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں اب تک بولنے کی ہمت نہیں تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ اسے اس کے بعد کس چیز کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اس کیلئے تیار نہیں تھی ، اس کی یا اس کے لباس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،کسی کا لباس اس کو چھوئے جانے یا ہراسگی کا ذمہ دار نہیں ہے ، اس کے ذمہ دار ہراساں کرنے والے کا بیمار دماغ اور ارادے ہیں ۔“

View this post on Instagram

"Someone's dress is not responsible for them being touched/harassed/abused/assulted. The harasser's sick mind and intentions are responsible". @ayesha.m.omar has came up with a powerful message while responding to a troll. Taking it to our comment section she further wrote "Are you saying that a 4 month old child is responsible for what happened to it because it was wearing diapers or nothing at all" We just can't agree more with her ????????❤ #AyeshaOmar #MeToo #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

مزید :

تفریح -