ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساؤتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ے جس کے پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 126 رنز سکور بنائے۔ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بارش سے متاثرہ دن میں صرف 46 اوورز ہی کروائے جاسکے جس میں پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 126 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ 
گزشتہ میچ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان اظہر علی اور اسد شفیق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور دونوں بالترتیب 20 اور 5 رنز بناسکے۔11 سال بعد ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے فواد عالم صرف 4 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن انہوں نے بھی 60 رنز پر اپنی وکٹ گنوادی۔

مزید :

کھیل -