لاہور میٹرو بس سے کتنے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ، عملہ سراپا احتجاج 

لاہور میٹرو بس سے کتنے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ، عملہ سراپا احتجاج 
لاہور میٹرو بس سے کتنے ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ، عملہ سراپا احتجاج 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میٹرو بس میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین نوکریوں سے نکالے جانے پر سراپا احتجاج ہیں اور کلمہ چوک پر میٹر و ٹریک کو عارضی طور پر معطل کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی لاہورنیوز کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین حکومت ، ایل ڈبلیو ایم سی اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران 171 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -