”پہلے اپنی کارکردگی بہتر بناﺅ“ شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے

”پہلے اپنی کارکردگی بہتر بناﺅ“ شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے
”پہلے اپنی کارکردگی بہتر بناﺅ“ شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو پہلے اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی کے باعث ان پر تنقید کے نشتر برسائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی انہیں پہلے اپنی بیٹنگ میں تسلسل لانے کا مشورہ دیدیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قائد کیلئے پہلے خود پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، بابر اعظم کو بھی نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل اور فتح گر کارکردگی پیش کرنا چاہیے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو وسیم اور وقار بننا ہے تو پھر مستقل مزاجی سے اچھی باﺅلنگ کرنا ہو گی۔

مزید :

کھیل -