سعودی سفیر کی چوہدری برادران سے ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟ بڑی خبر آ گئی 

سعودی سفیر کی چوہدری برادران سے ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟ بڑی خبر آ گئی 
سعودی سفیر کی چوہدری برادران سے ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی ؟ بڑی خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی سفیر سعید المالکی نے چوہدری برادران سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑاہے۔
چوہدری برادران سے سعودی سفیر سعید المالکی نے ملاقات کی ہے جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ چوہدری بردران کا کہناتھا کہ پاک سعودی عرب اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں،دنیاکی کوئی طاقت بھائی چارے کوکم نہیں کر سکتی،سعودی عرب سے محبت اورعقیدت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے،شاہ سلمان ، محمدبن سلمان کے دنیامیں پاکستان کے سفیرہونے پر مشکورہیں، شاہ سلمان اورمحمدبن سلمان پاکستان کے مسائل سے آگاہ ہیں،پاکستانیوں کے دل مکہ مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔ سعودی سفیرنے چودھری برادران کویوم آزادی پرمبارکباددی اور کہا کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑاہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -