ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان کے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 223 رنز، خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان کے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 223 رنز، خراب روشنی کے ...
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان کے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 223 رنز، خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا لئے ہیں تاہم خراب روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے، وکٹ کیپر محمد رضوان 60 رنز اور نسیم شاہ 1 سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بارش کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور پاکستان کے بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نامکمل پہلی اننگز 126 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ سے شروع کی اور کھانے کے وقفے تک سکور 155 رنز تک پہنچا دیا۔ 

واضح رہے کہ پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو انگلش باﺅلرز اور بارش نے قومی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرنے والے شان مسعود ایک سکور بنا سکے جبکہ فواد عالم صفر، اسد شفیق 5 اور کپتان اظہر علی صرف 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ اوپننگ بلے باز عابد علی نے 60 رنز بنائے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سٹورٹ براڈ، سیم کیورین اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بلے باز عابد علی، اسد شفیق، فوّاد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، کاشف بھٹی، سہیل خان اور یاسر شاہ کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا تھا۔ مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ 

مزید :

کھیل -