پاور ویٹ لفٹر 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا، ویڈیو وائرل ہو گئی

پاور ویٹ لفٹر 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا، ویڈیو ...
پاور ویٹ لفٹر 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا، ویڈیو وائرل ہو گئی

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں ایک پاور ویٹ لفٹر 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑوا بیٹھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق روس کے ماسکو ریجن میں ہونے والی ورلڈ را پاور لفٹنگ فیڈریشن کے مقابلوں میں الیگزینڈر سیڈک نے 900 پونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے چند سیکنڈز تک وزن اٹھائے رکھا مگر اس کوشش کے دوران ان کے گھٹنوں کی ہڈیاں چٹخ گئیں اور وہ زمین پر آ گرے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گھٹنے ٹوٹتے وقت ان کے چیخنے کی آواز بھی صاف سنی جا سکتی ہے۔ حادثے کے فوری بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی۔

مزید :

کھیل -