ایک اور ٹیم نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کر دی

ایک اور ٹیم نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کر دی
ایک اور ٹیم نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کر دی

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کا اعلان کرتے ہوئے 21 رکنی سکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے جس کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کر دی ہے اور ایرون فنچ کی قیادت نے آسٹریلین ٹیم 4 ستمبر سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔ آسٹریلین ٹیم تین ٹی 20اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلے گی، خراب کارکردگی کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے میکسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی حکومت نے ٹیم کو پابندیوں سے استثنیٰ دیتے ہوئے دورے کی اجازت دی ہے اور اس طرح عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی دورہ ہو گا۔ اس سیریز کی صورت میں انگلینڈ میں 18 میچز کے انعقاد کا ہدف مکمل ہوئے جائے گا اور کورونا بحران کے باعث ہونے والے خسارے میں کمی آئے گی۔ 

انگلینڈ بورڈ نے آسٹریلوی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے مالی اہداف بھی پورے ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیل چکی ہے اور اس وقت پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے جس کے بعد تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز بھی ہو گی۔ 

مزید :

کھیل -