بابو صابو میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان پر ظالمانہ تشدد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابو صابو میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان پر ظالمانہ تشدد، شیشے کی بوتلوں سے وار کے علی رضا نامی نوجوان کی گردن اور بازو کی رگیں کاٹ ڈالیں ۔ ملزمان محمد علی، عثمان اور دیگر نامعلوم ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ، زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملزمان نے بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد تشدد کا شکار ہونے والے علی رضا اور اس کے بھائیوں پر ہی پرچہ درج کروا دیا. اہلخانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے اور ہمارا پرچہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔