آدمی کی دوسری شادی، پہلی بیوی پولیس لے کر پہنچ گئی اور پھر ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

آدمی کی دوسری شادی، پہلی بیوی پولیس لے کر پہنچ گئی اور پھر ۔۔۔ ایسی خبر آگئی ...
آدمی کی دوسری شادی، پہلی بیوی پولیس لے کر پہنچ گئی اور پھر ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

  

پانی پت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت میں دولہا کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب اس کی پہلی بیوی شادی کی تقریب میں پولیس لے کر آن دھمکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نولکھا کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص محمد پورہ میں بارات لے کر پہنچا ہوا تھا اسی دوران اس کی پہلی بیوی کوتوالی پولیس کو لے کر بارات میں پہنچ گئی، پولیس اور اپنی پہلی بیوی کو دیکھتے ہی دولہا نے وہاں سے دوڑ لگادی اور فرار ہوگیا۔ 

خاتون کے مطابق اس کی 6 سال پہلے شادی ہوئی تھی ، میاں بیوی کے درمیان اختلاف کے باعث کیس عدالت پہنچا ہوا تھا اور ابھی طلاق نہیں ہوئی لیکن اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی رچانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب دولہا کے فرار ہونے کے بعد پولیس فریقین کے کچھ لوگوں کو تھانے لے کر آگئی اور معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تاہم شام تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کے مطابق اس معاملے میں کارروائی کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -