دنیا کی سب سے مہنگی 50 کروڑ روپے کی مچھلی، اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ آپ بھی جانئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بلیوفن ٹونا (Bluefin Tuna)انتہائی نایاب اور دنیا کی مہنگی ترین مچھلی ہے جو ایک وقت میں 25لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً55کروڑ 30لاکھ روپے) میں فروخت ہوتی رہی۔ ایک طویل عرصے بعد گزشتہ دنوں یہ مچھلی برطانیہ کے ساحلی علاقے میں ایک بار پھر دیکھی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شائر کاﺅنٹی ڈیون کے ساحل پر فلیوفن ٹونا کی ایک بڑی تعداد ایک ساتھ دیکھی گئی جن کی تصاویر معروف فوٹوگرافر کایاکر روپرٹ کرک ووڈ نے بناکر دنیا کو دکھائیں۔
رپورٹ کے مطابق کایاکر کا کہنا تھا کہ بلیوفن ٹونا قسم کی کافی مچھلیاں دو گھنٹے تک اس سمندری علاقے میں چھوٹی مچھلیوں کا شکار کرتی رہیں ۔ اس دوران وہ متعدد بار عود کر پانی سے باہر آئیں اور پھر واپس چلی گئیں۔ ان کے ساتھ اس شکار میں وہیل اور ڈولفن مچھلیاں بھی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق بلیوفن ٹونا مچھلی اب بھی مارکیٹ میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں پاﺅنڈز میں فروخت ہوتی ہے اور دنیا کی مہنگی ترین مچھلی شمار کی جاتی ہے۔ یہ جاپان کے سوشی ریسٹورنٹس کی پسندیدہ مچھلی ہے۔