موٹا ہونے کا واحد فائدہ، بڑی توند نے آدمی کی جان بچالی

موٹا ہونے کا واحد فائدہ، بڑی توند نے آدمی کی جان بچالی
موٹا ہونے کا واحد فائدہ، بڑی توند نے آدمی کی جان بچالی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شاید ہی دنیا میں کوئی شخص ہو جسے بڑھی ہوئی توند پسند ہو، ہر کوئی اس سے نفرت کرتا اور سلم سمارٹ رہنا پسند کرتا ہے لیکن گزشتہ دنوں چین میں ایک نوجوان کو اس کی بڑھی ہوئی توند نے ایسی مصیبت سے بچا لیا کہ سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس28سالہ نوجوان کا نام لیو بتایا گیا ہے جو چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر لوینگ کا رہائشی ہے۔ 

لیو گزشتہ دنوں ایک گٹر میں گر گیا تاہم اس کا نچلا دھڑ تو اندر چلا گیا لیکن اس کا بڑھا ہوا پیٹ گٹر کے سوراخ میں پھنس گیا اور اسے پورا اندر گرنے سے بچا لیا۔ لیو کافی دیر تک گٹر میں اسی حالت میں پھنسا رہا اور پھر ریسکیور ورکرز نے آ کر اسے باہر نکالا۔ ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کا وزن 227کلوگرام کے لگ بھگ تھا اور جس گٹر میں یہ گرا تھا وہاں نیچے کنواں تھا۔ اگر وہ اس کے اندر گر جاتا تو اس کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا تھا تاہم اس کے بڑھے ہوئے پیٹ نے اسے اس مصیبت سے بچا لیا۔ لیو کے مین ہول میں پھنسنے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -