اداکارہ صنم بلوچ کی چپکے سے دوسری شادی، مداح حیران رہ گئے

اداکارہ صنم بلوچ کی چپکے سے دوسری شادی، مداح حیران رہ گئے
اداکارہ صنم بلوچ کی چپکے سے دوسری شادی، مداح حیران رہ گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان صنم بلوچ نے چپکے سے دوسری شادی بھی کر لی اور ایک بچی کی ماں بھی بن گئیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی بچی کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس سے ان کی دوسری شادی کا علم ہوا اور ان کے مداح اس سرپرائز پر بھونچکا رہ گئے۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق صنم بلوچ کی پہلی شادی اداکارعبداللہ فرحت اللہ سے ہوئی تھی تاہم 2018ءمیں ان کی طلاق ہو گئی۔

عبداللہ فرحت اللہ سے طلاق کے بعد صنم بلوچ نے کب دوسری شادی کی، یہ کسی کو معلوم نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اپنی دوسری شادی سے لے کر اب تک اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ کبھی کوئی تصویر پوسٹ کی نہ اس معاملے پر کبھی بات کی۔ اپنی بیٹی کے ساتھ جب انہوں نے تصویر پوسٹ کی تو حیرت کے مارے ایک مداح نے کمنٹس میں پوچھ ہی لیاکہ ”آپ نے دوسری شادی کب کی اور بچی کب پیدا ہوئی؟“ تاہم صنم بلوچ نے اس صارف کو بھی کوئی جواب نہیں دیا اور تاحال اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔صنم بلوچ کے ایک قریبی دوست اور ایک رشتہ دار نے تصدیق کی ہے کہ صنم بلوچ نے تصویر میں جس بچی کو اٹھا رکھا ہے وہ صنم بلوچ ہی کی بیٹی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ صنم بلوچ نے جو فقرہ لکھا اس سے بھی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ان کی بیٹی ہی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”بالآخر کوئی ایسا آ گیا ہے جو صنم بلوچ کے لیے خود صنم بلوچ سے بھی زیادہ اہم ہے۔“یہ تصدیق تو ہو گئی کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے اور ایک بچی کی ماں بھی بن گئی ہیں لیکن اب تک کوئی ان کے دوسرے شوہر کا نام بھی نہیں جانتا۔ مداح منتظر ہیں کہ صنم بلوچ کب اس راز سے پردہ اٹھاتی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عبداللہ کے ساتھ طلاق کے بعد صنم بلوچ کا نام اداکار علی رحمان کے ساتھ بھی لیا جا رہا تھا۔

مزید :

تفریح -