اب بچے پیدا کرنے کے پیسے ملیں گے، پاکستانیوں کو حکومت نے سب سے بڑی خوشخبری دے دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک میں پہلی بار بچے کی پرورش کے لیے ماﺅں کو وظیفہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق حکومت کی طرف سے ’احساس نشوونما پروگرام‘ کا اجراءکیا گیا ہے جس کے تحت بچے کو جنم دینے والی ماﺅں کو بچے کی پیدائش کے بعد 2سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت ’احساس نشوونما مراکز‘ بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ضلع خیبر میں قائم ہونے والے احساس نشوونما مرکز کا دورہ کیا جہاں ہارٹ فائل کی بانی اور صدر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران خان کو احساس نشوونما پروگرام کے بنیادی فیچرز سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ اس تین سالہ پروگرام کے لیے 8ارب 52کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک 8اضلاع میں 33احساس نشوونما مراکز قائم کیے جا چکے ہیں۔ یہ اضلاع خیبر، بالائی دیر، باغ، غیزر، ہنزہ، خرمانگ، خاران، بدین اور راجن پور ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ”اس پروگرام کے تحت جن ماﺅں کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوں گی انہیں 3ماہ کا 2ہزار روپے وظیفہ ملے گا اور جن ماﺅں کے ہاں بیٹے پیدا ہوں گے انہیں 1500روپے وظیفہ دیا جائے گا۔حکومت کی طرف سے نشوونما مراکز پر ہی سپیشل اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی ہیں جہاں سے مائیں وظیفے کی رقم نکلوا سکیں گی۔