پتے کی سرجری کے بعد شاہ سلمان کی ویڈیو سامنے آگئی، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

پتے کی سرجری کے بعد شاہ سلمان کی ویڈیو سامنے آگئی، تمام افواہیں دم توڑ گئیں
پتے کی سرجری کے بعد شاہ سلمان کی ویڈیو سامنے آگئی، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی صحت کے متعلق کافی دنوں سے افواہیں گردش میں تھیں، تاہم اب پتے کی سرجری کے بعد ان کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ الجزیرہ کے مطابق 84سالہ شاہ سلمان پتے کے آپریشن کے بعد پہلی بار ’بحیرہ احمر کے کنارے بسائے گئے میگا سٹی ’نیوم‘ پہنچے جہاں وہ کچھ دن آرام کریں گے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شاہ سلمان کی نیوم میں بنائی گئی ویڈیو جاری کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ شاہ سلمان اپنی سرجری کے پیش نظر چند دن تک نیوم میں آرام کریں گے۔ اس ویڈیو میں پہلے شاہ سلمان کو برقی زینے کے ذریعے جہاز میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے اور پھر نیوم میں ان کی گاڑیوں کا قافلہ دکھایا گیا ہے جو شاہی محل کی طرف گامزن ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان کی سرجری ریاض کے شاہ فیصل ہسپتال میں ہوئی۔ وہ 10دن تک ہسپتال میں رہے اور 30جولائی کو انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -