ٹیکسی ڈرائیور نے پائلٹ اغوا کرکے ایسا کام کردیا کہ یقین نہ آئے

ٹیکسی ڈرائیور نے پائلٹ اغوا کرکے ایسا کام کردیا کہ یقین نہ آئے
ٹیکسی ڈرائیور نے پائلٹ اغوا کرکے ایسا کام کردیا کہ یقین نہ آئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر بنگلور میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے دوست کی مدد سے ایک پائلٹ کو اغواءکرکے 2لاکھ 40ہزار بھارتی روپے لوٹ لیے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سونو کمار سنگھ نامی اس پائلٹ نے کیمپیگووڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے علی الصبح ٹیکسی لی۔ ٹیکسی ڈرائیور نے چند کلومیٹر جا کرٹیکسی روک دی اور وہاں کھڑے اپنے ایک دوست کو بھی سوار کر لیا۔ دوست کے سوار ہونے کے بعد دونوں پائلٹ کو نامعلوم مقام پر لے گئے اور اس سے 2لاکھ تاوان کا مطالبہ کر دیا۔

ملزمان نے سونو سنگھ کو دھمکی دی کہ اگر اس نے تاوان کی رقم نہ دی تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔ سونو سنگھ نے ملزمان کو اپنا ڈیبٹ کارڈ دے دیا۔اس کے اکاﺅنٹ میں 2لاکھ 40ہزار روپے موجود تھے۔ ملزمان نے یہ تمام رقم نکلوا لی اور شام کے وقت سونو سنگھ کو کیدر کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پائلٹ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -