پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے کبھی الگ نہیں ہو سکتے،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے دبنگ اعلان کردیا 

 پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے کبھی الگ نہیں ہو سکتے،وفاقی وزیر داخلہ ...
 پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے کبھی الگ نہیں ہو سکتے،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے دبنگ اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر)اعجاز شاہ نےکہاہےکہ سعودی عرب کےبارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر نے وضاحت کر دی ہے،سعودی عرب اور پاکستان کے مابین صرف سفارتی ہی نہیں انتہائی برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں کوئی "بیان"یا سازش ختم نہیں کرسکتے،16اگست کو آرمی چیف سعودی عرب جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین صرف سفارتی ہی نہیں انتہائی برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں کوئی "بیان"یا سازش ختم نہیں کرسکتے، پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان کی مانند ہیں،دونوں ممالک ایک دوسرے سے کبھی الگ نہیں ہو سکتے، اپوزیشن رہنماوں کی ملاقاتوں سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ آزادی نہ ملتی تو آج ہمارا حال وہی ہوتا جو بھارت میں مسلمانوں کا ہے، آدھا ملک گنوا دیا، مزید ٹوٹ پھوٹ کے متحمل نہیں ہوسکتے، اپنا آپ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان قیامت تک رہنے کے لئے بنا ہے،یہ ملک ریاست مدینہ کی طرز پر تعمیر ہورہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو بھوک سے نہیں مرنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس کم ہوا،پوری قوم نے کرونا وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اب کورونا میں مسلسل کمی آرہی ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے،عوام فیس ماسک کا استعمال ترک نہ کریں، ہینڈ سینیٹائرز کا استعمال جاری رکھیں،محرم میں بھی مزیداحتیاط کرنےکی ضرورت ہے،محرم الحرام میں پیارمحبت پھیلانے کی ضرورت ہے، محرم کے جلوسوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔

مزید :

قومی -