بھارتی اداکارہ نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ دوبارہ شادی کا اعلان کر دیا

بھارتی اداکارہ نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ دوبارہ شادی کا اعلان ...
بھارتی اداکارہ نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ دوبارہ شادی کا اعلان کر دیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ پوجا بینرجی نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ دوبارہ روایتی انداز میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پوجا بینر جی اور اداکار کنال ورما ایک دہائی سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ رواں سال کے آغاز میں پوجا بینر جی کے حاملہ ہو جانے پر انہوں نے ہنگامی طور پر اپنی شادی رجسٹرڈ کروا لی کیونکہ کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر روایتی انداز میں شادی نہیں ہو سکتی تھی۔

اب پوجا بینر جی کا کہنا ہے کہ ”ہم زندگی کے خوبصورت ترین مرحلے میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔ ہمارے گھر ننھا مہمان بہت جلد آنے والا ہے۔ اس کے آنے کے بعد ہم روایتی طور پر شادی کریں گے اور لوگوں کو مدعو کریں گے جو کہ ہم پہلے مجبوراً نہیں کر سکے تھے۔میں نے شادی کے بارے میں بہت خواب دیکھ رکھے تھے چنانچہ بچے کی پیدائش کے بعد میں اپنے تمام خواب پورے کروں گی۔ “ پوجا کا کہنا تھا کہ”میری خواہش تھی کہ میں حاملہ ہونے کے باوجود اداکاری جاری رکھوں لیکن کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے میں نے بہتر سمجھا کہ کام فی الوقت چھوڑ دوں۔ چنانچہ میں اپریل کے بعد سے اپنے اپارٹمنٹ سے باہر نہیں نکلی۔

مزید :

تفریح -