پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی، مگر کس کام کیلئے؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی، مگر کس کام کیلئے؟ بڑی خبر آگئی
پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی، مگر کس کام کیلئے؟ بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے امریکہ سے مدد مانگ لی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان کی طرف سے امریکہ سے یہ مطالبہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور امریکی انڈرسیکرٹری برائے سیاسی امور ڈیوڈ ہیل کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران سہیل محمود نے کہا کہ ”یہ ناگزیر ہو چکا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے اور جموں و کشمیر کے تنازع کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں امریکہ اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت نے اپنے زیرتسلط جموں و کشمیر کا مسلسل فوجی محاصرہ کر رکھا ہے اور پاکستان کے خلاف جارحیت سے باز نہیں آ رہا جس سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ “واضح رہے کہ اس ملاقات میں افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -