مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی خاتون پولیس سے بچنے کے لیے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

 مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی خاتون پولیس سے بچنے کے لیے جان ...
 مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی خاتون پولیس سے بچنے کے لیے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی خاتون پولیس سے بچنے کے لیے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ گلف نیوز کے مطابق یہ نائیجیرین خاتون نائیجیریا کے ایک گینگ سے وابستہ تھی اور مردوں کو ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر محبت کے جال میں پھنسا کر ان کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر حاصل کرتی اور پھر اپنے گینگ کے ساتھ مل کر ان مردوں کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیاتی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ خاتون اپنے تین ہم وطن مردوں اور 2خواتین کے ساتھ دبئی کے ہوٹل البشرہ میں موجود تھی جب پولیس نے ان پر چھاپہ مارا۔ یہ تمام نائیجیرین باشندے پولیس سے بچنے کے لیے وہاں سے بھاگنے لگے۔ اس عورت نے بالکونی سے نیچے چھلانگ لگا دی اور شدید زخمی ہو گئی۔ اسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اس خاتون کے خلاف ایک بھارتی شہری نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اسے بلیک میل کر کے بھاری رقم سے محروم کر دیا ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کی تو پتا چلا کہ یہ ایک منظم گینگ تھا جو یہ دھندہ کر رہا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -