حکومت نے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا

حکومت نے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا
حکومت نے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو یوم آزادی کے موقع پر ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے فارغ ہونے والے 1700 سے زائد ڈاکٹرز کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ قانونی کارروائی پوری کرتے ہوئے فائنل شوکاز بھی جاری کیا گیا۔ غیر حاضر ڈاکٹروں کی طلبی کےلیے قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کیے گئے تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے جواب نہ ملنے پر غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

 علاوہ ازیں محکمہ صحت سندھ نے بیرون ملک جانے والے 1200 ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -سندھ -کراچی -