وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری ...
 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی سرمایہ کاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنےکہاہےکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے،پنجاب میں سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولتیں دیں گے، پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، سعودی سفیر نے وزیر اعلی کو یوم آزادی کی مبارک باد دی، اور پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاجبکہ عثمان بزدار نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی صحت سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گی، پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، بہت جلد بہاولپور میں سپیشل اکنامک زون پر کام شروع کیا جائے گا، جہاں سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی۔انھوں نے کہا سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولتیں دی جائیں گی، سرمایہ کاروں کو اربوں کی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور مشکل کی ہر گھڑ ی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوامی ترقی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے  راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کےعوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا، پاکستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -