”امید ہے فواد عالم دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے“

”امید ہے فواد عالم دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے“
”امید ہے فواد عالم دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے امید ظاہر کی ہے کہ فواد عالم دوسری اننگز میں اچھا پرفارم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم کے پرفارم نہ کرنے پر پورا پاکستان مایوس ہوا ہے مگر امید ہے کہ دوسری اننگز میں وہ اچھا پرفارم کریں گے۔ ہماری کوشش تھی کہ اچھا سکور سیٹ کریں لیکن بارش کی وجہ سے ہمارے بلے باز جلدی آﺅٹ ہوگئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین باﺅلر ہیں اور میں اس چیز کو چیلنج سمجھ کر کھیل رہا تھا، میرا انگلینڈ میں پہلا ٹور ہے اس لئے مشکل پیش آئی لیکن کوچنگ ٹیم بہت محنت کررہی ہے دوسری اننگز میں اچھا کھیل پیش کروں گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں جلدی آﺅٹ ہونے پر معذرت ہی کرسکتا ہوں، یونس خان بیٹنگ بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر دھوکہ دے گئی، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ۔ کپتان اظہر علی پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناکام ہوئے اور 85 گیندوں پر 20 رنز بنا کر چلتے بنے، 11 سال بعد ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر عابد علی نے 60 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی انہیں سیم کیورین نے روری برنز کے ہاتھوں کے کیچ آﺅٹ کروایا، اسد شفیق 5 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر سبلی کو کیچ دے بیٹھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسٹیورٹ براڈ، کرن اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -