ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دور کر کے آگے بڑھنا ہے اور ۔۔۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بڑا اعلان کردیا 

ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دور کر کے آگے بڑھنا ہے اور ۔۔۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی ...
ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دور کر کے آگے بڑھنا ہے اور ۔۔۔وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بڑا اعلان کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اب ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دور کر کے آگے بڑھنا ہے، سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ملک کے مستقبل کا سوچنا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسلام آباد میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والی ممتاز شخصیات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دے کر اس ملک کو حاصل کیا ہے،73سال کے سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ،مختلف شعبہ جات میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثر ہو کر سیاست میں آیا ہوں، ایسے میں کوئی روایتی سیاستدان نہیں ہوں ملک کی بہتری اور قوم کی خدمت کے جذبے سے سیاست کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دو سال مشکل رہے جبکہ حکومت کو ورثے میں مشکلات ملیں، اب شکر ہے کہ مشکلات سے گزر گئے ہیں اور بہتری آرہی ہے جبکہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دور کرکے آگے بڑھنا ہو گا، سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا،مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائی بڑی مشکلات کا شکار ہیں، آزادی کے وقت کی مشکلات کو اس وقت مقبوضہ کشمیر اب دیکھا جا سکتا ہے۔

ہم یہ کام کریں گے تو آگے بڑھ سکیں گے

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -