پرتگال میں پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
لزبن (ضیاء سید ) دنیا بھر کی طرح پرتگال میں بھی پاکستان کا جشن آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلہ میں پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل پرتگال کے زیر اہتمام تقاریب منعقد ہوئیں جن میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ تقریبات میں پاکستان پریس کلب پرتگال کے صدر سینئر صحافی ضیاء سید ، پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے راجہ زاہد اقبال ، راجہ جاوید ، عثمان خالد، سید طارق بخاری ایڈووکیٹ ، فخر حسین ، حماد سید۔ پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل پرتگال کے غضنفر جاوید۔ ملک شاہد۔ تبسم اعجاز۔ زبیر افضل ۔مبشر حبیب ۔ یوسف خان۔ محمد عمیر۔ فرخان رانجھا۔ذیشان جوئل۔ و دیگر نے شرکت کی۔
تقریبات میں قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پڑھے گئے جبکہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مقررین نے افواج پاکستان سمیت ملک کی آزادی اور دفاع کے لیے شہید ہو جانے والوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ہمیں چاہیے کہ دیار غیر میں پیار اور محبت سے رہ کر ملک کا نام روشن کریں اور اپنی نئی نسل کو وطن عزیز کی تاریخ روایات اور کلچر سے روشناس کروائیں۔ ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اور نفرتوں کو ختم کر کے متحد ہو کر قوم ملت کی نیک نامی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہونگے آزاد اور خودمختار قوم امن کی دائی ہوتی ہے۔ تقاریب میں کیک بھی کاٹے گئے۔