ستمبر میں آئی پیڈ اور ایپل واچ 6 کی رونمائی مگر آئی فون 12 کب متعارف کرایا جائے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر 

ستمبر میں آئی پیڈ اور ایپل واچ 6 کی رونمائی مگر آئی فون 12 کب متعارف کرایا جائے ...
ستمبر میں آئی پیڈ اور ایپل واچ 6 کی رونمائی مگر آئی فون 12 کب متعارف کرایا جائے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی عالمی وباءکے باعث ایپل کارپوریشن نے آئی فون 12 اکتوبر میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ آئی پیڈ کا نیا ورژن آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ہی جاری کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کارپوریشن ہر سال ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئی فون کا نیال ماڈل متعارف کراتی ہے جبکہ اسی کیساتھ ہی آئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرعام عام پر لائے جاتے ہیں تاہم رواں سال کورونا وائرس کے باعث نئے آئی فون کی رونمائی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے آئی فون 12 پیش کر دیا جائے گا۔ یش 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 ستمبر 2020ءکی تقریب میں صرف نئے آئی پیڈز اور ایپل واچ 6 ہی جاری کی جائے گی۔ ایپل روایت کے مطابق اس سال بھی آئی فون کے مختلف ماڈلز پیش کرے گی اور یہ امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئی فون 12 پرو میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ 

اگرچہ ایپل کارپوریشن کی مصنوعات پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی پری آرڈر بکنگ 23 ستمبر سے شروع ہوجائے گی لیکن ممکنہ طور پر اس کی سپلائی 16 اکتوبر سے پہلے نہیں شروع ہو سکے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -