سعودی عرب میں 2 پاکستانی انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سعودی عرب میں 2 پاکستانی انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
سعودی عرب میں 2 پاکستانی انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں حکام نے جعلی اقامے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

جعلی اقامے فروخت کرنے والے گروہ کو دارالحکومت ریاض کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس کے مطابق اس گروہ پر پولیس ایک عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھی، گزشتہ روز پولیس نے سابقہ اطلاعات اور نگرانوں کی رپورٹس کی بنیاد پر ان کے اڈے پر چھاپا مارا۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک سعودی شہری سمیت 5 افراد گرفتار ہوئے جن میں 2 پاکستانی اور 2 شامی شہری شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 91 جعلی اقامے برآمد ہوئے۔

مزید :

عرب دنیا -