متحدہ عرب امارات  اوراسرائیل کےدرمیان معاہدہ ،بھارت بھی میدان میں کود پڑا ،حیران کن بیان جاری کردیا

متحدہ عرب امارات  اوراسرائیل کےدرمیان معاہدہ ،بھارت بھی میدان میں کود پڑا ...
متحدہ عرب امارات  اوراسرائیل کےدرمیان معاہدہ ،بھارت بھی میدان میں کود پڑا ،حیران کن بیان جاری کردیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نےمتحدہ عرب امارات  اوراسرائیل کےدرمیان ہونےوالےامن معاہدے کاخیرمقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہندوستان مغربی ایشیاء کے اپنے پڑوس میں امن، استحکام اور ترقی کے اقدامات کی مستقل حمایت کرتا رہا ہے،امیدہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین دو ملکوں کے نظریہ پر بات چیت جلد ہی شروع ہو گی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے آج سہ پہر  بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیلیفون کرکے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے اعلان کے بارے میں اطلاع دی ہے،بھارت متحدہ عرب امارات  اوراسرائیل کےدرمیان ہونےوالےامن معاہدے کاخیرمقد م  کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہندوستان کے اہم سٹریٹجک شراکت دار ہیں،ہم متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -