بی آر ٹی  کی تکمیل کے بعد اب خیبرپختونخوا حکومت کس بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کرنے والی ہے؟شوکت یوسفزئی نے پاکستانیوں کو حیران کردینے والا بیان جاری کردیا 

بی آر ٹی  کی تکمیل کے بعد اب خیبرپختونخوا حکومت کس بڑے منصوبے پر کام کا آغاز ...
بی آر ٹی  کی تکمیل کے بعد اب خیبرپختونخوا حکومت کس بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کرنے والی ہے؟شوکت یوسفزئی نے پاکستانیوں کو حیران کردینے والا بیان جاری کردیا 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیرخیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اوردیگرسیاسی جماعتوں کےراہنماؤں کو بی آر ٹی پر سفرکرنے کی دعوت دیتےہوئے کہا ہےکہ بی آر ٹی کے قیام کے بعد پشاور میٹرو پولیٹن شہر بن گیا ہے جبکہ جلد ہی اب سرکلر ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے ذریعے کئی شہر آپس میں مل جائیں گے۔

یوم آزادی کے موقع پر  منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ  قیام پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجے میں ہمیں ایک خود مختار ملک نصیب ہوا، آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہےجبکہ ہمارے پاس بہادر اور دلیر فوج ہے جو وطن کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی مخلص قیادت پاکستان کی ترقی کے لئے اپناکردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کا دن ہم سے یہ تقاضا بھی کرتا ہے کہ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی اختلافات سے قطع نظر استحکام پاکستان کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں، یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئیے کہ وطن عزیز کی ترقی اور خوش حالی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں تک حکمران رہنے والے وطن کو تباہی سے دوچار کرنے میں مصروف رہے لیکن پی ٹی آئی حکومت نے ایک نیا پاکستان بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، بی آر ٹی کے قیام کے بعد پشاور میٹروپولیٹن شہر بن گیا ہے جبکہ جلد ہی اب سرکلر ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے ذریعہ کئی شہر آپس میں مل جائیں گے۔شوکت یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان، بلاول زرداری بھٹو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کو بی آر ٹی پر سفرکرنے کی دعوت بھی دی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -