احسن اقبال صاحب اپنی تیل کی شیشیاں اٹھائیں اور۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کردی کہ ن لیگی رہنما غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

احسن اقبال صاحب اپنی تیل کی شیشیاں اٹھائیں اور۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات ...
احسن اقبال صاحب اپنی تیل کی شیشیاں اٹھائیں اور۔۔۔ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کردی کہ ن لیگی رہنما غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنے فائدے کے لیےکھڑے ہو کر نہیں حق پر کھڑا ہونے والوں کو تاریخ یاد رکھتی ہے،محب وطن اور ایماندار لیڈر ہو تو ملک کو گھر کی طرح چلاتا ہے عوام کو اولاد کی طرح، احسن اقبال صاحب اپنی تیل کی شیشیاں اٹھائیں،عربی میں ایک ٹویٹ کریں، نمبر ٹانکیں اور رشتہ داریاں نبھائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہبا زگل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے پر ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  احسن اقبال صاحب اپنی تیل کی شیشیاں اٹھائیں اور عربی میں ایک ٹویٹ کریں، نمبر ٹانکیں، رشتہ داریاں نبھائیں,اپنے فائدے کے لیےکھڑے ہو کر نہیں حق پر کھڑا ہونے والوں کو تاریخ یاد رکھتی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز شریف  کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو سنا تھا میاں صاحب لندن علاج کے لیے گئے تھے، آپ کی زبانی معلوم ہورہا ہے کہ موصوف لندن بیٹھ کر وطن عزیز میں فساد بپا کرنے اورپھر ان فسادیوں کو قانون کی گرفت سے چھڑوانے کے مشن کی نگرانی کررہے ہیں ۔انہوں نے اپنے ایک تیسرے ٹویٹ میں کہا کہ کل پشاوربی آر ٹی سے واپسی پر وزیراعظم بہت خوش تھے،میں نے پوچھا تو اُنہوں نے بتایا پاور سیکٹر کا نیا معاہدہ ہو گیا ہے،بچنے والا پیسہ ملک کی ترقی میں استعمال ہو گا،میں کافی دیر سوچتا رہا کہ محب وطن اور ایماندار لیڈر ہو تو ملک کو گھر کی طرح چلاتا ہے عوام کو اولاد کی طرح۔