پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاری

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاری
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاری

  

کنگسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پہلےٹسیٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے اور  ویسٹ انڈیز نے 5 کٹوں کے نقصان پر 134 رنز سکور کرلیے ہیں۔پاکستان کے 217 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے دوسرے دن 2 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔روسٹن چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ 22 اور کائل میئرز کوئی رن سکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئے۔کھیل کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید :

کھیل -