ڈاکوؤں سے مقابلہ، لاہور میں پولیس اہلکار شہید

ڈاکوؤں سے مقابلہ، لاہور میں پولیس اہلکار شہید
ڈاکوؤں سے مقابلہ، لاہور میں پولیس اہلکار شہید

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ کانسٹیبل رمضان نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل رمضان شہید اور ایک راہ گیر جاوید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

شہید اہلکار کا تعلق پنجاب کے ضلع نارووال سے تھا۔ پولیس لائنز میں اہلکار کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -