صدر مملکت اردگان کی دعوت پر آج سے ترکی کا دورہ کریں گے

صدر مملکت اردگان کی دعوت پر آج سے ترکی کا دورہ کریں گے

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کریں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور دوطرفہ تعلقات  اور علاقائی امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کریں گے،دونوں صدور استبول میں پاکستان نیوی  کے 4 ملجم بحری جہازوں کی تقریب رونمائی  میں بھی شرکت کریں گے،صدر عارف علوی میڈیا اور ترکی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے،پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں،دونوں ممالک  کے تعلقات ایک دوسرے کیلئے احترام  اور باہمی اعتماد  پر استوار ہیں،معاشی پہلو پر بڑھتی توجہ کے ساتھ ساتھ، دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جا رہی ہے،دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی تبادلے، مختلف امور پر  روابط  مشترکہ مؤقف  اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عکاس ہیں۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -