کورونا مرض سے تنگ آ کر نوجوان نے خودکشی کرلی 

کورونا مرض سے تنگ آ کر نوجوان نے خودکشی کرلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا مرض سے تنگ آ کر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے گوالمنڈی میں کورونا مرض سے تنگ آ کر گوجرانوالا کے رہائشی کاشف نے پھل کاٹنے والی چھری سے اپنا گلا کاٹا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، زخمی نوجوان کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا،جانبر نہ ہو سکا۔ لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
خودکشی 

مزید :

صفحہ آخر -