جنوبی وزیرستان،1 دہشتگرد ہلاک  دوسرا زخمی حالت میں گرفتار،جوان شہید

جنوبی وزیرستان،1 دہشتگرد ہلاک  دوسرا زخمی حالت میں گرفتار،جوان شہید

  

جنوبی وزیرستان (آئی این پی) جنوبی نوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ضیاالدین شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات  عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا 11اور 12 اگست کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان سراروغہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں تین چارمشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جن سے نمٹنے کیلئے کوئیک ری ایکشن فورس نے کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا،تاہم دہشت گردوں کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیا الدین جام شہادت نوش کر گئے۔ گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کرچکے تھے۔ آئی ایس پی آرنے کہا پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -